Home Uncategorized آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی بطور ایرانی صدر توثیق

آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی بطور ایرانی صدر توثیق

Share
Share

تہران:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے مسعود پزشکیان کی بطور ایرانی صدر باقاعدہ توثیق کردی۔

ایران میں نومنتخب صدر مسعود پزشکیاں کی باقاعدہ توثیق کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کا اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صیہونی حکومت اسرائیل کوئی ریاست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مجرموں کا گینگ، قاتلوں اور دہشت گردوں کا گروہ ہے۔

خیال رہے کہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کو پارلیمنٹ میں حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں 70 غیرملکی مہمان شرکت کریں گے۔ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...