Home سیاست عائشہ غوث پاشانے آئی ایم ایف مشن چیف کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا

عائشہ غوث پاشانے آئی ایم ایف مشن چیف کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف مشن چیف نیھتن پورٹر کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیدیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ہے قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں ۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پر عمل درآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے امید ہے نئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا30 جون کو آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو جائے گا آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی ہر وقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے، ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے ۔

وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی اجازت دیتا ہے نئے مالی سال کا بجٹ الیکشن ایئر بجٹ ہوگا نیا بجٹ 9 جون کے حساب سے تیار کیا جارہا ہے نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا کوشش ہوگی عام آدمی پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...