Home سیاست بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،نیب

بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،نیب

Share
Share

اسلام آباد:احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست فریقین کے دلائل سننے کے بعد نمٹا دی۔نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تاہم عمران خان بشری بی بی کے ساتھ اندر کمرہ عدالت میں نہیں آئے اورگاڑی میں انتظار کرتے رہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ ہم نے ان کے گھر پر چھایا مارا۔ ہماری کسی ٹیم نے نہ چھاپا مارا اور نہ ہی بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ یہ درخواست ضمانت غیر موثر ہوچکی ہے۔ جب بھی ضرورت ہو تو بشریٰ بی بی تحقیقات میں تعاون کریں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ چھ گھنٹے بشری بی بی نیب آفس کے باہر رہیں لیکن نیب نے کہا ہم نے بلایا ہی نہیں۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...