Home Uncategorized عائشہ جہانزیب کا شوہر سے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کا اعلان

عائشہ جہانزیب کا شوہر سے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کا اعلان

Share
Share

ممبئی: اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے شوہر سے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن نے اس بات کی تردید کی کہ وہ شوہر سے صلح کرچکی ہیں۔

 

عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ وہ عدالت میں تشدد کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتیں لیکن وہ پیر کو عدالت میں خلع کا کیس دائر کریں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو عدالت کا چکر نہیں لگوانا چاہتی ہیں اور بچوں کی کسٹڈی بھی ان کے پاس ہی رہے گی۔

کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے جبکہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز ان کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...