راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کی ہدایت کے مطابق ملاقات نہیں کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی فہرست کے مطابق صرف اعظم خان سواتی کی ملاقات کرائی گئی۔
ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔