Home نیوز پاکستان شہر قائد کے صارفین کے لیے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

شہر قائد کے صارفین کے لیے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

Share
Share

کراچی: شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کمپنی نے بجلی کی قیمت میں 51 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 3 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا ، جس میں کیالیکٹرک نے ماہ جولائی کے لیے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔ جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے 29 اگست کو سماعت کی تھی۔ جولائی کے ایف سی اے کی مد میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...