Home سیاست محسن نقوی سے چین کے وزیر سیاسی و قانونی امور کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

محسن نقوی سے چین کے وزیر سیاسی و قانونی امور کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر سیاسی و قانونی امور چن مینگوو کی ملاقات ہوئی جس میں چین خصوصا صوبہ سنکیانگ کے ساتھ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چین کے وزیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سنکیانگ کے دورے کی دعوت دے دی۔
وفاقی وزیر داخلہ سے چین کے وزیر سیاسی و قانونی امور چن مینگوو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات ہوئی ، وزارتِ داخلہ آمد پر محسن نقوی نے چین کے وزیر اور وفد کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں انسداد دہشتگردی، کراس بارڈر تعاون، انسداد سمگلنگ و منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، انسداد دہشتگردی کے ضمن میں گلگت بلتستان یا سنکیانگ میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی مشترکہ مشقیں کرانے کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں گلگت بلتستان پولیس افسران کی سنکیانگ پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کرانے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے جلد پاکستانی وفد ، صوبہ سنکیانگ کا دورہ کرے گا۔
چین کے وزیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سنکیانگ کے دورے کی دعوت دے دی۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات میں صوبہ سنکیانگ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کا پڑوسی ہونے کے ساتھ ساتھ سنکیانگ کے ساتھ ہماری چھ سو کلومیٹر کی طویل سرحد ہے، سی پیک کا منصوبہ بھی چین کے صوبہ سنکیانگ سے گزرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنکیانگ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ منشیات، اسلحہ، سازوسامان اور ہر قسم کی سمگلنگ کا مکمل سدباب کیا جائے

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...