Home سیاست پی ٹی آئی احتجاج کیسز، خواتین اور کمسن بچوں سمیت 43 کارکنان کی ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی احتجاج کیسز، خواتین اور کمسن بچوں سمیت 43 کارکنان کی ضمانتیں منظور

Share
Share

راولپندی: اٹھائیس ستمبر اورپانچ اکتوبر کو تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے دوران تھانہ وارث خان اور تھانہ ٹیکسلا سے گرفتار 43 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔عدالت نے تمام کارکنان کو تیس تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد شاہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ وارث خان سے گرفتار 3 کم عمر بچے حسنیں، زین العابدین اور احمد کو ڈسچارج کر دیا۔ تینوں کم عمر بچوں کی ہتھکڑیاں کھلوا کر رہا کر دیا گیا۔

عدالت نے تمام کارکنان کو تیس تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب 28 ستمبر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 3 خواتین کارکنان کی بھی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے 3 خواتین کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے تینوں خواتین کارکنان نصرت، فرحت اور حسینہ کو پچاس پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...

مسائل کا واحد حل جمہوری عمل میں پوشیدہ،اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

ڈی آئی خان:سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان...