Home سیاست باجوڑ دھماکہ،وزیر اعظم نے وفاقی وزیر داخلہ، کے پی کے حکومت سے رپورٹ طلب کر لی

باجوڑ دھماکہ،وزیر اعظم نے وفاقی وزیر داخلہ، کے پی کے حکومت سے رپورٹ طلب کر لی

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور خیبرپختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، قائدین اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کیا اور خار کے امیر مولانا ضیاءاللہ جان سمیت دیگر عہدیداروں، کارکنوں کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین سمیع اللہ سمیت دھماکے میں زخمی ہونے دیگر افراد سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسلام، قرآن اور پاکستان کی بات کرنے والوں کو نشانہ بنایا، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...