Home نیوز پاکستان کے پی پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

کے پی پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

Share
Share

پشاور:خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سینٹرل پولیس آفس نے ریجنل پولیس افسران اور ضلعی پولیس افسران کے نام خط جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ پولیس افسران و اہلکار سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال نہیں کریں گے۔

خط میں تمام رینک کے افسران و اہلکاروں کو ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار و افسران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سوشل میڈیا میں پرسنل اکاؤنٹس ہولڈر کی ڈی پی پر باوردی فوٹو، اسلحہ، پولیس بیج یا دیگر شواہد اپلوڈ کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ بہت سے پولیس اہلکار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ہیں، خلاف ورزی پر آر پی او اور ڈی پی اوز کو محکمانہ کارروائیاں کرنے کا کہا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کے اس خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال سے محکمہ پولیس کی ساکھ مجروح ہوتی ہے اور سوشل میڈیا استعمال سے دیگر پولیس اہلکاروں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...