Home نیوز پاکستان ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر،جھنڈیوں،قمقموں سے گلیاں اور بازار سج گئے

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر،جھنڈیوں،قمقموں سے گلیاں اور بازار سج گئے

Share
Share

راولپنڈی:ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، سبز پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور رنگ برنگے قمقموں سے گلیاں اور بازار سج گئے۔

عید میلاد النبیﷺ میں صرف دو دن باقی ہیں، پورا ملک جوش و خروش سے تیاریوں میں مصروف ہے جو اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں، مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بھی بلند ہو رہی ہیں۔

جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔

علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...