(FromL) Ariful Haque, Mushfiqur Rahim, Liton Das, Mehidy Hasan Miraz, Mustafizur Rahman, Tamim Iqbal and Mahmudullah of Bangladesh wait on the 3rd umpire decision during the 1st T20i match between West Indies and Bangladesh at Warner Park, Basseterre, St. Kitts, on July 31, 2018 (Photo by Randy Brooks / AFP) (Photo credit should read RANDY BROOKS/AFP via Getty Images)
Home کھیل بنگلادیش نے افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کی تیسری بڑی فتح سمیٹ لی

بنگلادیش نے افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کی تیسری بڑی فتح سمیٹ لی

Share
Share

میرپور:بنگلادیش نے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں میزبان بنگلادیش کے 662 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 382 بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس میں نجم الحسین 146 اور محمود الحسن 76 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے نجات مسعود نے 5 اور یامین احمدزئی نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

382 رنز کے جواب میں افغان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 146 رنز بناسکی تھی، افسر زازئی 36 اور ناصر جمال 35 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، بنگلادیش کی جانب سے عبادت حسین نے 4، تیج الاسلام، شریف الاسلام اور مہدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز میں نجم الحسین اور مومن الحق کی سنچریوں کی بدولت 425 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 662 رنز کا ہدف دیا۔

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم میچ کے چوتھے دن 115 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور رحمت شاہ کے 30 رنز کی اننگز کے علاوہ کوئی افغان بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4 اور شریف الاسلام نے 3 شکار کیے۔

یاد رہے کہ بنگلادیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے یہ تیسری بڑی فتح (546 رنز) حاصل کی ہے۔

آج سے 95 سال قبل 1928 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 675 رنز سے ہرا کر سب سے بڑی فتح حاصل کی تھی جس کے بعد آسٹریلیا نے 1934 میں انگلینڈ کو 562 رنز سے ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...