Home Uncategorized بنگلا دیش کا پاکستان میں نیا ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ

بنگلا دیش کا پاکستان میں نیا ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: بنگلا دیش نے پاکستان میں نیا ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق محمد اقبال حسین ڈھاکا میں فارن سروسز اکیڈمی کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے 2001 میں فارن سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 

قبل ازیں محمد اقبال حسین بنگلا دیش کی وزارت خارجہ میں بطور ڈائریکٹر جنرل مغربی ایشیا فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ جدہ ، لندن، ماسکو اور ابوظہبی میں بنگلا دیش کے سفیر بھی رہ چکے ہیں اور دبئی میں بنگلا دیش کے قونصل جنرل بھی رہے ہیں۔

 

محمد اقبال حسین جلد پاکستان پہنچ کر سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بنگلا دیش کے موجودہ ہائی کمشنر روح العالم صدیقی اب بنگلا دیش واپس جائیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...