Home سیاست بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پہنچیں۔ وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سختی سے حکم دے تب بانی پی ٹی آئی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی،فرح، شہزاد اکبر سمیت 5 ملزمان ہیں۔ صرف 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ہیں، باقی کی نہیں۔ الزام آگیا کہ ملزمان نے فراڈ کیا اور جعلی رسیدیں دیں۔

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ڈیڑھ سال تک آپ نے کیا تفتیش کی ہے، وہ بھی پیش کریں۔ آپ کا الزام ہے کہ رسید جعلی ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ صفحہ مثل میں لکھا ہے کہ رسید الیکشن کمیشن میں پیش کی۔ جج نے پوچھا کہ کیا آپ الیکشن کمیشن گئے، انہوں نے کیا کہا، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ رسید توشہ خانہ میں پیش کی گئی۔

جج نے پراسیکیوٹر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کیا تفتیش کی؟ اگر قانون پر چلوں تو آپ کون ہوتے ہیں مقدمہ درج کرنے والے؟۔ جعلی رسید کہاں پر پیش کی کوئی تو ثبوت دیں۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی بات کریں تو انہوں نے 3 سال کی سزا دی لیکن اس رسید کا ذکر نہیں کیا۔ جج نے ریمارکس دیے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو کہیں کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو پیش نہ کیا تو آپ کو ادھر کھڑا ہونا پڑے گا۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جانا کیونکہ وڈیو لنک خراب ہے۔ بشریٰ بی بی آج موجود ہیں، ان کی حد تک آپ فیصلہ کر دیں۔

بعد ازاں عدالت نے وکیل اور پراسیکیوٹر کے دلائل اور کیس کے تفتیشی افسر کا بیان سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 18 نومبر کو سنایا جائے گا۔

یادرہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف سال 2023 میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ یہ مقدمات تھانہ کوہسار،رمنا،ترنول،کراچی کمپنی اور سیکرٹریٹ تھانوں میں درج ہیں۔

Share
Related Articles

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر...

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے دن سنایا جائے گا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...