Home سیاست ‎مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا، بیرسٹر گوہر

‎مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا، بیرسٹر گوہر

Share
Share

‎اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا۔ امید ہے الیکشن کمیشن عوام کی امنگوں کے مطابق اپنا فیصلہ سنائے گا۔
‎اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنا فیصلہ 8 فروری کو سنا دیا، الیکشن کمیشن بھی عوام کی امنگوں پر اپنا فیصلہ سنائے، الیکشن کمیشن نے آج تک ہمارے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ نہیں کیا۔
‎انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر بار الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کیا، پی ٹی آئی کے 86 امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، خیبرپختونخوا میں 90 ایم پی اے نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
‎بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سندھ میں 9 ایم پی اے جبکہ پنجاب میں ہمارے 107 ایم پی ایز نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔
‎رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ اسمبلی کا سیشن غیر قانونی طریقے سے ہوا، وفاقی اسمبلی کا سیشن بھی غیر قانونی ہوگا، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کل ریزرو سیٹوں کا بہتر فیصلہ کرے، مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا۔
‎اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم امید ہے کرتے ہیں الیکشن کمیشن اس بار حقائق، آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ بنارسی ٹھگ اپنا حصہ لینے آئے تھے، یہ سمجھتے ہیں پاکستان میں ان کا حصہ وراثتی طور پر موجود ہے۔
‎صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ انسان میں کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، ایک مینڈیٹ چور کو پنجاب میں راتوں رات وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا، اب وفاق میں بھی یہی کوشش ہو رہی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...