Home سیاست ‎سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بنتی، یہ نشستیں ن لیگ کو دی جائیں، اعظم نذیر تارڑ

‎سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بنتی، یہ نشستیں ن لیگ کو دی جائیں، اعظم نذیر تارڑ

Share
Share

‎اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں صرف ان جماعتوں کے لیے ہوتی ہیں جنہوں نے الیکشن جیتا ہو، سنی اتحاد کونسل کو عوام نے الیکشن میں مسترد کر دیا، اس نے کوئی نشست نہیں جیتی۔

‎الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بنتی، یہ نشستیں ن لیگ کو دی جائیں۔

‎انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے درخواستیں دائر کی تھیں، الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی درخواستیں یکجا کر دیں، شور مچایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرتا، سنی اتحاد کونسل نے درخواستوں میں فریق نہیں بنایا، مخصوص نشستوں پر قانونی پوزیشن واضح ہے، سنی اتحاد کونسل کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔

‎سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا ہے کہ جو جماعت جیت کر آئی انہیں مخصوص نشستیں ملیں گی۔

‎اس موقع پر ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بغیر سوچے سمجھے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی آئین کی پامالی کی کوشش کر رہی ہے، سنی اتحاد کے سربراہ نے اپنی ہی پارٹی کے نشان پر الیکشن نہیں لڑا۔

‎عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان میں موجود جماعتوں کو مخصوص نشستیں دی جائیں، زور زبردستی کر کے نشستیں لیں ے میں کامیاب نہیں سکتے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...