Home سیاست ‎مردان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی شہید ، ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی

‎مردان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی شہید ، ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی

Share
Share

‎مردان: کاٹلنگ میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی اعجاز خان شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔جوابی فائرنگ میں دودہشت گرد بھی مارے گئے۔
‎ کاٹلنگ کے علاقے زڑہ متہ میں مبینہ دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس پی اعجاز خان شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔
‎واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں۔
‎ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ میں دودہشت گرد بھی مارے گئے ، ہلاک ہونے والوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد محسن قادر بھی شامل ہے۔

‎ادھر شہید ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں ڈی پی او مردان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...