Home سیاست بھارتی وزیراعظم یا عدلیہ ہو، کسی نے بھی کشمیریوں کو انصاف نہیں دیا،مشعال ملک

بھارتی وزیراعظم یا عدلیہ ہو، کسی نے بھی کشمیریوں کو انصاف نہیں دیا،مشعال ملک

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر ہندوستان نے کشمیری قوم سے نفرت کا اظہار کیا۔کشمیری اور کتنی قربانیاں دیں کہ اقوام عالم جاگے گا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے "نجی ٹی وی” سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت کا وزیراعظم ہو، دہشت گرد فوج ہو یا عدلیہ ہو، کسی نے بھی کشمیریوں کو انصاف نہیں دیا، بھارت میں جنگل کا قانون ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، مودی اور نیتن یاہو میں مقابلہ ہے کہ کون کتنا زیادہ قتل عام کرے گا۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ آر ایس ایس اور بھارتی دہشتگردی کا دائرہ پوری دنیا تک پھیل چکا ہے، بھارت سے کشمیر تک کشمیریوں اور سکھوں کا قتل عام جاری ہے، دنیا آخر کب جاگے گی؟ کشمیری اور کتنی قربانیاں دیں کہ اقوام عالم جاگے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...