Home کھیل بابر اعظم کی ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بڑی غلطی

بابر اعظم کی ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بڑی غلطی

Share
Share

کراچی:قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیولن تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے غلطی کردی۔

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی لیکن وہ اس پیغام میں ایک غلطی کرگئے۔

بابر اعظم نے لکھا کہ ’30 سال بعد پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا ہے، اس ناقابل یقین کامیابی کے لیے ارشد ندیم کو بہت بہت مبارکباد ہو، انہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

دراصل اس پیغام میں بابر اعظم سے غلطی ہوئی کہ پاکستان نے اولمپکس میں 30 سال بعد گولڈ میڈل نہیں جیتا بلکہ 40 سال بعد طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جو کہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا جبکہ پاکستان نے 32 سال بعد اولمپک میں میڈل جیتا تھا۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...