Home تازہ ترین بھارت کو بڑا جھٹکا، بنگلہ دیش نے کروڑوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

بھارت کو بڑا جھٹکا، بنگلہ دیش نے کروڑوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

Share
Share

ڈھاکہ/نئی دہلی: بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی “گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ” (GRSE) کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کے لیے جولائی 2024 میں دیا گیا تھا۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق، بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت بنگلہ دیش اپنے سامان کو تیسرے ممالک بھیج سکتا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تناؤ کی علامت ہے، جو وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے اگست 2024 میں ختم ہونے کے بعد مزید نمایاں ہو گیا ہے۔

GRSE نے انڈین اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں اس معاہدے کی منسوخی کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، GRSE نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ انڈین نیوی کے لیے اگلی نسل کے جنگی جہازوں (Next Generation Corvettes) کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دینے والا ادارہ بن چکا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...