Home نیوز پاکستان پشاور میں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا، 2 افراد ہلاک ہو گئے

پشاور میں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا، 2 افراد ہلاک ہو گئے

Share
Share

پشاور: پشاور میں بورڈ بازار کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے علاقے بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر موٹرسائیکل پر منتقلی کے دوران دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، خودکش حملے سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے، بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران پھٹا۔

کاشف آفتاب کا بتانا ہے کہ بارودی مواد منتقل کرنے والے 2 افراد ہلاک اورایک زخمی ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق ریسکیو 1122، سی ٹی ڈی اور بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں اور نعشوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں سمیت 10 شدت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بورڈ بازار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...