Home نیوز پاکستان باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ 5 اہلکار شہید، 22 زخمی

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ 5 اہلکار شہید، 22 زخمی

Share
Share

باجوڑ : خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ کے علاقے ماموند بیلوٹ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 22 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش پولیس گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 22 زخمی ہو ئے ہیں ، دھماکے میں شہدااور زخمی سب پولیس اہلکار ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا ، دھماکے کے بعد خار کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ ریسکیوکی جانب سے مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے،

دوسری جانب
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باجوڑ میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے ، وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کارروائی، 30 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن...

پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے سجے گا

لاہور:شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز...

حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کردیا

اسلام آباد:حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف...

یوٹیلیٹی اسٹورز یونین کا 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد:ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز یونین نے...