Home Uncategorized بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے آج ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حکام ابھی تک خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔

حکام کے مطابق، جب ملائکہ اروڑا کے والد نے انتہائی قدم اٹھایا تو اُس وقت اداکارہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔

خودکشی کی خبر ملتے ہی ملائکہ اروڑا کے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان اُن کے والد کی رہائش گاہ پر پہنچے جبکہ اداکارہ بھی پونے سے اپنے والد کے گھر پہنچ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد کا تعلق پنجاب سے تھا جبکہ وہ بھارتی مرچنٹ نیوی میں کام کر چکے تھے۔

ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...