Home Uncategorized برطانیہ کا غزہ میں یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان

برطانیہ کا غزہ میں یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان

Share
Share

لندن : برطانیہ نے غزہ میں یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے طیاروں سے غزہ کی جاسوسی کا اعلان کر دیا۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ یرغمالی ڈھونڈیں گے۔

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کی بربریت ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے جس کے بعد حماس نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی یر غمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ بھی میدان میں آگیا ہے اور اس نے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کا کہنا ہے کہ یرغمالی ڈھونڈیں گے۔

ادھر غزہ میں حماس کے خلاف جنگ کے دوران اسرائیل سے نہتے فلسطینی شہریوں کو مزید نقصان سے محفوظ رکھنے کا امریکی مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، دونوں فریقین کی جانب سے تاحال جنگ بندی بحال کرنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کو معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر جنگ جیتنا ممکن نہیں۔

امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس نے کہا کہ غزہ میں بہت زیادہ بے گناہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...