Home نیوز پاکستان برطانوی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا

برطانوی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: برطانوی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا۔ورجن اٹلانٹک نے ابتداء میں 4 مانچسٹر کے لیے اور 3 لندن ہیتھرو کے لیے فلائیٹس چلائیں۔

برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے، ورجن اٹلانٹک کی اسلام اباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے آخری پرواز VS379، B789 نے آج ایک بجکر آٹھ منٹ پر لندن ہیتھرو کے لیے اڑان بھری۔

ورجن اٹلانٹک نے دسمبر 2020 میں اسلام آباد ہوائی اڈے پر ہفتہ وار 7 پروازوں کے ساتھ اپنے آپریشنز کا آغاز کیا تھا، ورجن اٹلانٹک نے ابتداء میں 4 مانچسٹر کے لیے اور 3 لندن ہیتھرو کے لیے فلائیٹس چلائیں۔

بعدازاں ائیرلائن نے صرف لندن ہیتھرو کے لیے 3 ہفتہ وار پروازیں چلانا شروع کردیں۔

یاد رہے کہ برطانوی ائیرلائن نے سال 2020 میں کورونا کے دوران پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کیا تھا۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...