Home تازہ ترین برطانوی حکومت کا بچوں کے سوشل میڈیا پر گزارے وقت کو محدود کرنے کے اقدامات پر غور

برطانوی حکومت کا بچوں کے سوشل میڈیا پر گزارے وقت کو محدود کرنے کے اقدامات پر غور

Share
Share

لندن:برطانوی حکومت نے بچوں کے سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت کو محدود کرنے کے اقدامات پر غور شروع کر دیا۔ بی بی سی کے مطابق اس حوالہ سے زیر غور تجاویز میں انفرادی سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پریومیہ زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے کی حد مقرر کرنا اور باقی 22گھنٹے کا کرفیو شامل ہے ۔برطانوی وزیر ٹیکنالوجی پیٹر کائل نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں کچھ ایپس اور اسمارٹ فونز کی لت کی نوعیت کو دیکھ رہے ہیں ۔

بچوں کو سوشل میڈیا کی لت سے بچانے کی مہم چلانے والے ایک ادارے نے برطانوی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لئے نئے قوانین متعارف کرانے میں تاخیر کر رہی ہے۔ایان رسل، جن کی بیٹی، مولی نے آن لائن نقصان دہ مواد دیکھنے کے بعد 14 سال کی عمر میں خود کشی کر لی تھی ، نے کہا کہ صرف مضبوط اور زیادہ موثر قانون سازی ہی بنیادی طور پر غیر محفوظ مصنوعات اور کاروباری ماڈلز کے ڈائل کو تبدیل کر سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرفیو، ایپس اور ڈیوائسز دونوں کے لئے سکرین ٹائم کی حد کے ساتھ، ایپل یا گوگل کے پیرنٹل کنٹرولز استعمال کرنے والے والدین کے لئے پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔ٹک ٹاک نے 2023 میں 18 سال سے کم عمر یوزرز کے لئے بطور ڈیفالٹ 60 منٹ کی اسکرین ٹائم کی حد متعارف کرائی، حالانکہ اسے بند کیا جا سکتا ہے۔ انسٹاگرام ہر عمر کے صارفین کو اپنی حد مقرر کرنے کی دعوت دیتا ہے، جس کے بعد وہ باقی دن کے لئے بلاک رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں تاہم ایسے ٹولز کا استعمال کم ہے ۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...