Home سیاست بشریٰ بی بی کے خون میں سلو پوائزن کے اثرات نہیں ملے، میڈیکل رپورٹ

بشریٰ بی بی کے خون میں سلو پوائزن کے اثرات نہیں ملے، میڈیکل رپورٹ

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناسازی کا معاملہ، بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

پمز ہسپتال کے 4 رکنی ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے چیک اَپ کیا، بشریٰ بی بی کے خون میں کسی بھی سلو پوائزن کے اثرات نہیں ملے، ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

بشریٰ بی بی کو معدہ میں جلن سمیت ہونٹوں کی سوجن اور آنکھوں میں پانی آنے کی شکایت تھی، بشریٰ بی بی کو کان کی تکلیف سمیت سانس کی شکایت تھی۔

رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ نہیں کیا گیا کیونکہ انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی، معائنہ کے بعد کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی جس کی ان کو شکایت تھی، ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو چند ادویات تجویز کی ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد پمز کے میڈیکل افسران کی 4 رکنی ٹیم نے بنی گالہ سب جیل میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...