Home سیاست بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے،وزیرصحت کے پی کا حکومت پنجاب کو خط

بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے،وزیرصحت کے پی کا حکومت پنجاب کو خط

Share
Share

پشاور: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے خیبرپختونخوا کی حکومت نے حکومت پنجاب سے رابطہ کرکے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط لکھا ہے جس میں سابق وزیر اعظم عمران کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو زہریلی خوراک دینے سے متعلق میڈیا میں زیرگردش خبروں پر تشویش ہے۔ خط میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بشری بی بی کے طبی معائنہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں پر مُشتمل پینل بشری بی بی کا تفصیلی معائنہ کرے گا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ طی معائنے کے بعد زہریلی خوراک کی فراہمی کی تصدیق یا تردید ہوسکے گی۔

وزیرصحت کی جانب سے مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ طبی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئینی حق ہے اور حکومت پنجاب سے اس خط کا جواب اثبات میں متوقع ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...