Home سیاست ضمنی انتخابات، کامیاب قومی و صوبائی امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

ضمنی انتخابات، کامیاب قومی و صوبائی امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 44 ڈی آئی خان سے فیصل امین خان، این اے 119 لاہور سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک ، این اے 132 قصور سے مسلم لیگ ن کے رشید احمد خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی 36 وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ ، پی پی 54 نارووال سے مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چودھری، پی پی 93 بھکر سے مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان ، پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کامیاب قرار پائے گئے۔

لاہور کے حلقوں میں پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض ،پی پی 149 سے آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی ، پی پی 158 مسلم لیگ ن کے چودھری محمد نواز ، پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ ن کے راشد منہاس کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے ممتاز علی ، ن پی پی 290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری ، پی کے 91 کوہاٹ کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے دائود شاہ کو بھی کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...