Home سیاست ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے،وزیراعظم

ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم  محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے، ای آفس کواستعمال میں آسان اور محفوظ بنایا جائے۔

 

 

وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی حکومت کی وزارتوں اور اداروں کو الیکٹرانک آفس پر منتقل کرنے سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ای آفس کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے، کاغذ کا استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پر بھی مثبت اثرات ہوں گے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے، ای آفس کواستعمال میں آسان اور محفوظ بنایا جائے۔

 

اجلاس کے شرکا کو ای آفس کے نظام اور اس کے نفاذ اور اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای آفس کے نفاذ کی کامیابی جانچنے سے متعلق کی پرفارمنس انڈیکیٹر ترتیب دیے جارہے ہیں، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اوور ہالنگ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...