Home نیوز پاکستان کابینہ کی کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری

کابینہ کی کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے کمرشل صارفین کے فی یونٹ کی قیمت 77 روپے 15 پیسے ہو جائے گی۔

زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل سروسز کیلئے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کیلئے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلک صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد جولائی سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھا گیا ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے نیپرا کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...