Home سیاست ایچ آرسی پی کا حساس ادارے کو شہریوں کی فون کال ٹیپ کرنے کی اجازت پراظہارتشویش

ایچ آرسی پی کا حساس ادارے کو شہریوں کی فون کال ٹیپ کرنے کی اجازت پراظہارتشویش

Share
Share

 

لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (‏ایچ آر سی پی) نے وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے حالیہ غیر آئینی نوٹیفکیشن پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں انٹیلی جنس اہلکاروں کو ‘قومی سلامتی’ کے مفاد میں کسی بھی شہری کی فون کال کو انٹرسیپٹ کرنے اور اس کا سراغ لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایچ آر سی پی کے مطابق یہ نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 19 کے تحت شہریوں کو حاصل آزادی، عزت نفس اور رازداری کے حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔ یہ محترمہ بینظیر بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے بھی خلاف ہے۔

یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ریاستی حکام شہریوں کی نگرانی کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

حکومتوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں دونوں کے خراب ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے، خدشہ ہے کہ اس اقدام کو بلیک میلنگ، ہراسانی اور دھمکیوں کے ذریعے سیاسی اختلاف کو روکنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر نگرانی کی تمام سرگرمیوں کے حوالے سے جانچ اور توازن کا سخت نظام متعارف کرانا چاہیے جیسا کہ انویسٹی گیشن فار فیئر ٹرائل ایکٹ 2013 میں تجویز کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...