Home سیاست بلا’ نہیں تو “بلے باز”،پی ٹی آئی کی امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت

بلا’ نہیں تو “بلے باز”،پی ٹی آئی کی امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

‘بلا’ نہیں تو ‘بلے باز’! پی ٹی آئی نے نئے پلان پر عمل شروع کر دیا۔

پی ٹی آئی نے امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

پارٹی نے اپنے تمام امیدواران کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے “تحریک انصاف نظریاتی” کے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں جمع کروائیں اور اس کی موصولی لیں۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سینٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت ای میل کریں۔

پارٹی کی جانب سے ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، پولیس میں درخواست دیں، ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کریں، سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں، یہ تمام ثبوت اور درخواستیں پارٹی کو بھی بھیجیں۔

پارٹی کی ہدایت کے مطابق امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانا شروع کر دیئے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان “بلے باز” ہے، تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر ڈار ہیں، انہوں نے پارٹی اختلافات کے باعث الگ جماعت رجسٹرڈ کرائی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...