Home Uncategorized کینیڈا نے بھارت کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات روک دئیے

کینیڈا نے بھارت کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات روک دئیے

Share
Share

اوٹاوا : کینیڈا کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس نے بھارت کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کو روک دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹاوہ میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اٹاوہ نے ہم سے درخواست کی ہے کہ نئے تجارتی معاہدے کے لئے جاری بات چیت روک دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم سے اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

ہندوستان اور کینیڈا تجارتی معاہدے کے حوالے سے نصف درجن سے زائد مرتبہ مذاکرات کر چکے ہیں۔ یہ مذاکرات گزشتہ سال مارچ میں ارلی پروگریس ٹریڈ ایگریمنٹ کے سرکاری بینر کے تحت شروع کیے گئے تھے۔

ایسے عبوری معاہدوں میں عام طور پر تجارتی سامان کی وسیع رینج پر کسٹم ڈیوٹی میں خاطر خواہ کمی یا خاتمہ شامل ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...