Home Uncategorized ٹرمپ کے خلاف الیکشن مداخلت کیس کی سماعت براہ راست نشر ہوگی

ٹرمپ کے خلاف الیکشن مداخلت کیس کی سماعت براہ راست نشر ہوگی

Share
Share

جارجیا:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جارجیا میں الیکشن مداخلت کے کیس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈی اکے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جارجیا میں الیکشن مداخلت کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد اب اس مقدمے کی سماعت براہ راست ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی۔

ٹرمپ نے عدالت کے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہنا ہے کہ وہ انتہائی متعصب اور بدعنوان نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے 2024 کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے اور وہ ری پبلکنز کی صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں بدستور سب سے آگے ہیں۔

یاد رہے کہ کپیٹل حملہ کیس میں گزشتہ روز ٹرمپ کے دو حامیوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...