Home Uncategorized کینیڈا کا غیر ملکی طلباء کے داخلوں میں کمی کرنے کا اعلان، پاکستانی طلباء بھی متاثر ہوں گے

کینیڈا کا غیر ملکی طلباء کے داخلوں میں کمی کرنے کا اعلان، پاکستانی طلباء بھی متاثر ہوں گے

Share
Share

ٹورنٹو: کینیڈا کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی طلباء کے داخلوں میں 35 فیصد کمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نئے پالیسی سے پاکستانی طلبا متاثر ہوں گے۔

کینیڈا کو اس وقت غیر ملکی طلباء کی رہائش کے حوالے سے ہاؤسنگ بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2024ء میں غیر ملکی طلبا کو 35 فیصد کم داخلے دیئے جائیں گے، 2023ء میں 9 لاکھ غیر ملکی طلبا کو کینیڈا میں پڑھنے کا موقع دیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے رواں سال کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں 3 لاکھ 64 ہزار غیر ملکی طلبا کو داخلہ دیا جائے گا، ستمبر 2024ء کے سمیسٹر سے قبل ویزے کا اجرا محدود کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ جامعات طالبعلموں کو بہترین معاونت فراہم کر سکیں۔

کینیڈا کی جانب سے وضع کرائی گئی نئی پالیسی کا اطلاق 22 جنوری 2024ء سے ہو گیا، غیر ملکی طلبا کی تعداد میں کمی کا فیصلہ عارضی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے جس پر 2 سال تک عملدرآمد ہوگا۔

نئے پالیسی سے پاکستانی طلبا متاثر ہوں گے، کینیڈا میں اس وقت زیر تعلیم طلبا، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبا پر پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...