Home Uncategorized کینیڈین دادی اماں نے طویل ترین پلانک کا ریکارڈ توڑ دیا

کینیڈین دادی اماں نے طویل ترین پلانک کا ریکارڈ توڑ دیا

Share
Share

البرٹا: کینیڈین خاتون ڈونا جین وائلڈ نے طویل ترین پلانک لگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی ریٹائرڈ ہائی اسکول ٹیچر 58 سالہ ڈونا جین وائلڈ نے 4 گھنٹے 30 منٹ 11 سیکنڈ تک پلانک لگاکر سابقہ ریکارڈ کو 10 منٹ سے توڑ دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پچھلا ریکارڈ 2019 میں کینیڈا کی ہی ڈانا گلواکا نے قائم کیا تھا جو 4 گھنٹے 19 منٹ 55 سیکنڈ تھا۔

نیا ریکارڈ قائم کرنے والی ڈونا جین وائلڈ نے گینز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میرے 12 پوتے پوتیوں نے مجھے اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے موٹیویٹ کیا۔

ہاتھوں اور بازوؤں کے دائمی درد میں مبتلا ڈونا جین وائلڈ نے کہا کہ 12 سال قبل کلائی کی چوٹ کے بعد انہیں پلانک لگانے کا شوق ہوا تھا یہاں تک کہ میں نے ریکارڈ توڑنے کی مشق کرتے ہوئے دن میں چھ گھنٹے تک پلانک لگایا۔

ڈونا جین وائلڈ نے کہا کہ مجھے اب تک یقین نہیں آرہا کہ میں یہ ریکارڈ بنا چکی ہوں، یہ سب ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...