Home نیوز پاکستان نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی گوجرانوالہ موٹروے لنک کی تکمیل کیلئے 25 دسمبر کی ڈیڈ لائن

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی گوجرانوالہ موٹروے لنک کی تکمیل کیلئے 25 دسمبر کی ڈیڈ لائن

Share
Share

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 25 دسمبر تک گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لاہور، سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کیلئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کا معائنہ کیا۔

انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور دو رویہ سڑک کی جلد تکمیل کیلئے ایف ڈبلیو او کے حکام کو ہدایات دیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے 15.2 کلومیٹر بے نظیر چوک سے واہنڈو تک پورے روٹ کا فضائی معائنہ بھی کیا اور روٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔

بعدازاں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا جس میں ایف ڈبلیو او حکام نے منصوبہ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 15.2 کلومیٹر طویل روڈ کی تعمیر کے منصوبے پر 57 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، بے نظیر چوک سے واہنڈو انٹر چینج تک زیر تعمیر روڈ پر 80 فیصد ارتھ ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر تک منصوبے کی تکمیل ہو جائے گی، منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ سے لاہور کا فاصلہ 45 منٹ سے کم رہ جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...