Home سیاست نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز چین روانہ

نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز چین روانہ

Share
Share

اسلام آباد:نگراں وزیرِ تجارت کی سربراہی میں پاکستانی وفد چین روانہ ہوگیا۔گوہر اعجازکاکہناہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تجارت بڑھا کر معاشی مسائل سے نکل سکتا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کر کے تمام مسائل حل کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوہر اعجاز چین کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وفد میں محمد علی ٹبہ، فواد احمد مختار، عامر فیاض شیخ، میاں احسن، شہزاد ملک، احسن بشیر اور عبدالرحیم ناصر شامل ہیں۔

نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا چین کے ساتھ بڑا تجارتی حجم ہے، پاکستان چین سے سالانہ 20 ارب ڈالر کا تجارتی مال منگواتا ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کو صرف 2 ارب ڈالر کا مال بیچتا ہے، حکومت نے 3 ماہ میں ملکی برآمدات بڑھانے کی تجاویز تیار کی ہیں، ملکی برآمدات بڑھانے کا سب سے بڑا پوٹیینشل چین میں نظر آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تجارتی خسارہ کم کرنا ہے، ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل نے اپنی سفارشات تیار کی ہیں، فوڈ اینڈ ایگری کلچر ایکسپورٹرز کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، ایکسپورٹرز کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے۔

نگراں وزیرِ تجارت کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری کونسل کے 20 بڑے ایکسپورٹرز چین کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے مارکیٹس اور پارٹنر ڈھونڈنے ہیں۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تجارت بڑھا کر معاشی مسائل سے نکل سکتا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کر کے تمام مسائل حل کر سکتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...