Home سیاست چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیاگیا

چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیاگیا

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیاگیا۔

پٹرولیم ڈویژن نے رازق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو ہٹا نے کی منظوری دی جبکہ انہیں مستقل سرکاری ملازمت سے بھی برطرف کردیاگیا ہے۔

رازق سنجرانی وفاق میں واحد بلوچ ایم ڈی تھے ، وہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت کم عمر ایم ڈی تعینات ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق رازق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے بورڈ کا اجلاس رات ایک بجے طلب کیاگیا، دو بجے انہیں عہدے سے برطرف کیاگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رازق سنجرانی پٹرولیم ڈویژن کے مستقل سرکاری ملازم بھی تھے، قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ سنجرانی کو سیاسی نشانہ بنا کر عہدے سے برطرف کیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...