Home نیوز پاکستان نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی

نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی

Share
Share

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے۔

نگراں وزیر داخلہ نے اس پابندی کا حکم وفاقی وزارت داخلہ میں آمد کے بعد اپنے منصب کا چارج سنبھالتے ہی جاری کیا، وزارت داخلہ میں آمد پر سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

سرفراز احمد بگٹی پاکستان کے 47 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں، انہیں وزارت داخلہ میں اعلیٰ حکام نے محکمے اور اس کے ذیلی اداروں کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ افسوسناک اور دینی تعلیمات کے منافی ہے، ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بریفنگ کے بعد اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ کرپشن کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...