Home نیوز پاکستان گورنر بلوچستان نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان منظوری دے دی

گورنر بلوچستان نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان منظوری دے دی

Share
Share

کوئٹہ:گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان منظوری دے دی۔

گورنر بلوچستان کی طرف سے علی مردان ڈومکی کے بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی سمری پر دستخط کردیے گئے۔

پارلیمانی کمیٹی نے علی مردان ڈومکی کی تعیناتی کیلئے سمری گورنر بلوچستان کو ارسال کی تھی۔

میر علی مردان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کے ضلع لہڑی سے ہے۔ میر علی مردان خان سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔ علی مردان خان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے تھے۔

میر علی مردان ڈومکی نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی رہ چکے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...