Home Uncategorized سام اصغری کا گلوکارہ برٹنی سپیئر سے علیحدگی کا فیصلہ

سام اصغری کا گلوکارہ برٹنی سپیئر سے علیحدگی کا فیصلہ

Share
Share

کیلی فورنیا ایرانی نژاد امریکی ماڈل اور فٹنس ٹرینر سام اصغری نے نامور امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئر سے شادی کے 14 ماہ بعد ہی علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔گلوکارہ اور ان کے شوہر کی طرف سے اس خبر پر کوئی باضابطہ بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

29 سالہ ایرانی نژاد امریکی ماڈل سام اصغری نے 41 سالہ گلوکارہ کی ذہنی صحت کے حوالے سے ان کی بہت مدد کی اور دونوں کی ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سام اصغری نے برٹنی سپیئر سے طلاق کا کیس داخل کرایا ہے جبکہ گلوکارہ اور ان کے شوہر کی طرف سے اس خبر پر کوئی باضابطہ بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

سام اصغری کی گلوکارہ سے ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے گانے ’سلمبر پارٹی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، برٹنی سپیئر کی اپنے والد کے خلاف حقوق ملکیت کے تاریخی مقدمے میں اصغری نے گلوکارہ کو بہت مدد فراہم کی تھی۔

خیال رہے کہ گلوکارہ اس سے قبل 2شادیاں کرچکی ہے جن سے ان کے 2 بچے ہیں لیکن وہ شادیاں کامیاب نہ ہو سکیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...