Home Uncategorized نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے

Share
Share

کویت: نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ اپنے مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے۔

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کا کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے پرتپاک استقبال کیا، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

نگران وزیراعظم دورے کے دوران کویت کے وزیراعظم ولی عہد شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے، انوارالحق کے دورہ کویت سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ کے دورے کے دوران افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...