Home سیاست آئینی ترامیم پاکستان کی بقاء، سلامتی اور ترقی کیلئے بہت ضروری ہیں، فروغ نسیم

آئینی ترامیم پاکستان کی بقاء، سلامتی اور ترقی کیلئے بہت ضروری ہیں، فروغ نسیم

Share
Share

کراچی: سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹرفروغ نسیم کا کہنا ہے کہ آئین میں ترامیم پاکستان کی بقاء، سلامتی اور ترقی کیلئے بہت ضروری ہیں۔صوبوں کے ہاتھ میں اضلاع اور شہروں کے اختیارات اور وسائل کی قانون سازی دینا ہی غلط ہے۔

سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹرفروغ نسیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تجویز کردہ دراصل فرسٹ ڈرافٹ ہے، ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس حوالے سے جو بھی تجاویز ہیں وہ ہمیں ضرور دیں۔

ڈاکٹرفروغ نسیم نے کہا کہ بلدیاتی نظام اوراختیارات کا معاملہ ناکام کیوں ہے؟ بلدیاتی وسائل اور اختیارات صوبوں کو دینے سے پورا نظام ناکام ہوا، سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو پابند کیا کہ اختیارات نیچے منتقل کریں، مگر صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا۔

سابق وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ صوبوں کا وسائل اور اختیارات نیچے نہ دینے کا مقصد فنڈز کا اختیار اپنے پاس رکھنا ہے، اس حوالے سے صوبوں نے حلقہ بندیوں کے اختیارات اپنے پاس رکھ لئے، انہی اختیارات کے تحت صوبہ سندھ میں غیر منصفانہ حلقہ بندیاں کی گئیں۔

ڈاکٹرفروغ نسیم نے مزید کہا کہ یہاں ایک حلقہ تو نوے ہزار کا جبکہ دوسری طرف ایک دوسرا حلقہ پچیس ہزار پر بنایا گیا ہے، ان غیر منصفانہ حلقہ بندیوں سے آبادی کے حقوق غضب کئے گئے، صوبوں کے ہاتھ میں اضلاع اور شہروں کے اختیارات اور وسائل کی قانون سازی دینا ہی غلط ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...