لندن:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکا سے لندن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر ڈپٹی ہائی کمشنر نے نگران وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق لندن میں نگران وزیراعظم انوارالحق کے برطانوی میڈیا کے ساتھ متعدد انٹرویوز ہوں گے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے، وزیراعظم 27 ستمبر کو لندن سے واپس روانہ ہوں گے۔