Home سیاست نگران وزیراعظم کاغزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ

نگران وزیراعظم کاغزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ

Share
Share

تاشقند: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ ہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او ممالک اس کیلئے کردار ادا کریں۔

تاشقند میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔

اجلاس میں نگران وزیراعظم نے فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او ممالک اس کیلئے کردار ادا کریں۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ای سی او کی 16 ویں سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز ہے، پاکستانی وفد کا والہانہ استقبال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کیلئے اہم فورم ہے، خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، ای سی او ممبر ممالک معدنی وسائل سے مالا مال ہیں، ای سی او ممالک کے درمیان تجارتی راہداریاں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے مزیدکہا کہ ای سی او ریجن میں مزید سرحدی اور تجارتی راہداریوں کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی کونسل قائم کر رکھی ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، پاکستان ای سی او کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...