Home نیوز پاکستان غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کا محفوظ انخلاء اور باعزت طور پر اپنے وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔اب تک کل 207,758 غیر قانونی طور پر رہنے والے باشندوں کی اپنے ملک واپسی ہوچکی ہے۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی رہنے والے باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ، روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈتارکین بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں روزمرہ کی تمام سہولیات موجود ہیں۔

8 نومبر کو 4119 غیر قانونی باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 4119 شہریوں میں 1272 مرد، 1188 خواتین اور 1659 بچے شامل ہیں ، افغانستان روانگی کے لیے251 گاڑیوں میں 702 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک کل 207,758 غیر قانونی طور پر رہنے والے باشندوں کی اپنے ملک واپسی ہوچکی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...