Home سیاست نگران وزیر اعظم کی ازبک صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

نگران وزیر اعظم کی ازبک صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

Share
Share

تاشقند: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ ازبکستان کے دوران ازبکستان کے صدر مرزیوف نے ملاقات کی۔غزہ میں جاری انسانی صورتحال اور دیگر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سلامتی، دفاع اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم تجارتی معاہدے سے دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ ملے گا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اقتصادی انضمام اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، وزیر اعظم کاکڑ اور صدر مرزیوف نے غزہ میں جاری انسانی صورتحال اور دیگر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...