Home سیاست نگراں وزیر اعظم کاآرمی چیف کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ،ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت

نگراں وزیر اعظم کاآرمی چیف کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ،ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت

Share
Share

کوئٹہ:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ آج کوئٹہ کا دورہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی ضروری ہے۔

وزیراعظم آرمی چیف اور وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران فورم کو نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ اور انسداد منشیات آپریشنز، سی پی ای سی،نان سی پی ای سی،پرائیویٹ پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات، اور بلوچستان میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نےوفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی ناگزیر ہے۔

آرمی چیف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فوج ایل ای اے اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے پوری قوت کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گی ۔

آرمی چیف نے کہا کہ وسائل کی لوٹ مار اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔

وفاقی سطح پر ایس آئی ایف سی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ہر صوبے میں علاقے کے لوگوں پر اثر ہونا چاہیے۔

بلوچستان کانوں اور معدنیات سے مالا مال ہے اور اس شعبے میں ترقی سے علاقے کے لوگوں کے لیے معاشی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

انسانی وسائل کی ترقی کے علاوہ زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری پر بھی توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

وزیر اعظم نے اقدامات کے اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم اور آرمی چیف کا استقبال وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر بلوچستان کور نے کیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...